شکیب الحسن انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹیں اور 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے آل راؤنڈر بن گئے

بدھ 20 جنوری 2016 22:47

شکیب الحسن انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹیں اور 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے آل راؤنڈر بن گئے

کھلنا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءشہرہ آفاق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ بین الاقوامی میچز میں 400 وکٹیں اور 8 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے آل راؤنڈر بن گئے، شکیب الحسن نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، بھارت کے کیپل دیو، نیوزی لینڈ کے کرس کینز، پاکستان کے شاہد آفریدی اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھلنا میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکیب الحسن نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی چوتھی سنچری مکمل کی، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 4 سو وکٹیں اور 8 ہزار سے زائد رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے چھٹے آل راؤنڈر بن گئے، شکیب الحسن نے ٹیسٹ میچز میں 147، ون ڈے میں 206 اور ٹی ٹونٹی میں 49 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2016 - 22:47:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :