آسٹریلین اوپن ٹینس، جوکووچ، فیڈرر، کائی نیشکوری، سرینا ، شراپووا ، رابرٹا ونچی کی پیش قدمی جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 13:58

آسٹریلین اوپن ٹینس، جوکووچ، فیڈرر، کائی نیشکوری، سرینا ، شراپووا ، رابرٹا ونچی کی پیش قدمی جاری

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ٹاپ پلیئرز عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، عالمی نمبر3 راجر فیڈرر، جاپان کے کائی نیشکوری، امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریا شراپووا اوراٹلی رابرٹا ونچی کی پیش قدمی جاری ہے۔کیرولین پلسکووا،کائی نارااورالینا سویتلاناشکست کھا کر ٹورنامنٹ سے ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن کے گرم موسم میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں کامیابی سمیٹی ، روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپو کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔دفاعی چیمپئن نواک جوکوچ نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راوٴنڈ میں فرانس کے کونٹن ہیلز کو6-1، 6-2 اور7-6 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

نمبر تین سیڈ راجر فیڈرر نے یوکرائن کے الیگزنڈر ڈولگو پولف کو6-3،7-5 اور6-1 سے شکست دی۔ویمنز ایونٹ میں روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے بیلا رس کی الیگزنڈرا ساسنووچ کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راوٴنڈ میں جگہ بنا لی۔جاپان کے کائی نیشیکوری نے امریکا کے آسٹن کریجیسیک کو شکست سے دوچار کیا۔بلغاریہ کے گریگور ڈمتروف نے ارجنٹائن کے ٹرونجیلٹی کو ہرایا۔

گارشیا لوپیز،گائلز سمنز،مارین سلیچ،جویلفرائیڈ سونگا،اینڈریاس، نک گریگوس اورٹام برڈیچ نے کامیابیاں اپنے نام کی۔ویمنز سنگلز کے مقابلوں میں پولینڈ کی آگنسیکا راڈونسکا نے دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ کا بوریا بستر گول کردیا۔دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے تائیوان کی سووئی کو زیرکیا۔ روسی اسٹار ماریا شراپووا نے بیلاروس کی ساس نووچ کو 2-6 اور1-6 سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 13:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :