آسٹریلین اوپن مینز ڈبل، اعصام الحق اور انکے پارٹنر بر طانوی جوناتھن مرے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

جمعرات 21 جنوری 2016 15:29

آسٹریلین اوپن مینز ڈبل، اعصام الحق اور انکے پارٹنر بر طانوی جوناتھن مرے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر جوناتھن مرے مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے، انہیں جمی مرے اور برنو ساریز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میلبورن میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر جوناتھن مرے مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے جمی مرے اور برازیل کے برنو ساریز نے پاکستان کے اعصام الحق اور برطانیہ کے جوناتھن مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فاتح جوڑی کی جیت کا سکور 6-3 اور6-4 رہا۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 15:29:28