انگلش فاسٹ باوٴلر لیام پلنکٹ کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک

جمعرات 21 جنوری 2016 15:30

سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء)انگلش ٹیم کے فاسٹ باوٴلر لیام پلنکٹ کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے زخمی فاسٹ باوٴلر سٹیون فن کی جگہ پلنکٹ کو جنوبی افریقہ طلب کیا تھا اور اب ون ڈے سیریز میں شمولیت کیلئے انہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پلنکٹ متحدہ عرب امارات الیون کے خلاف ٹور میچ کے دوران انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس وقت ان کی پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 15:30:32