سرحد سپورٹس بورڈ سفید ہاتھی بن گیا صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اس کی کا ر کر دگی غیر تسلی بخش ہے جبکہ وویمن سپورٹس بورڈ ڈائریکٹوریٹ کی کار کر دگی بھی سوالیہ نشان ہے، صدر سرحد اولمپک ایسو سی ایشن

بدھ 20 ستمبر 2006 17:27

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سرحد اولمپک ایسو سی ایشن صوبہ سرحد کے صدر سید عاقل شاہ نے سرحد سپورٹس بورڈ کو سفید ہاتھی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ادارہ صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے کوئی قابل ذکر کار کر دگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا جبکہ اس کے زیر نگرانی کھیلوں کی سہولیات سے کسی کھلاڑی کو فائدنہ نہیں پہنچا رہا اسی طرح صوبائی وویمن سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی کا رکر دگی بھی سوالیہ نشان ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاو رمیں اخباری کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سرحد اولمپک ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید وقار معروف اور دیگر بھی موجود تھے سید عاقل شاہ نے کہا کہ لاہور میں منعقد ہونے والی بین الصوبائی گیمز میں سرحد کی مختلف ٹیموں نے شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کیا اور 23گولڈ 45سیلور اور 54کانسی کے میڈل حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا کہ سرحد کے تیراکی ٹیم کے رکن عدنان ہاشم نے ایک ایونٹ میں 9گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی ریکارڈ بنایا پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسے غیر ملکی تربیت کیلئے بھیجوانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سرحد اولمپک ایسو سی ایشن اس کے تعلیمی اخراجات بر داشت کرے گی انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی گیمز میں چاروں صوبوں سے ہماری خواتین کھلاڑیوں کی تعداد زیا دہ تھی اسی طرح مارچ پاس میں بھی ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی گیمز کیلئے ہم نے سرحد حکومت سے21لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا تاہم انہوں نے ایک پیسہ نہیں دیا تاہم لاہور آمد و رفت اور یونیفارم مہیا کرنے پر ہم صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ صوبے میں کھیلوں کی سر گرمیوں کیلئے سہولیات اور آلات مہیا کر رہی ہے تاہم صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمین مہاے کریں تاکہ وہاں پر جیمنازیم اور دیگر کھیلوں کیلئے جگہیں تعمیر کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سرحد حکومت ہمیں 50ہزار روپے کی گرانٹ دے رہی ہے جو کہ انتہائی کم ہے یہ 5لاکھ ہو نی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی گیمز میں جن ٹیموں نے شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی جبکہ وزیر اعلیٰ سرحد سے بھی ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔

وقت اشاعت : 20/09/2006 - 17:27:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :