پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام تقریب محفل میلاد مصطفی ﷺ

جمعرات 21 جنوری 2016 21:13

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام تقریب محفل میلاد مصطفی ﷺ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی تھے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلزڈاکٹر وقار احمد ، سید حبیب شاہ، شاہد اسلام ،آغا امجداللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک امیتاز حسین، میڈیا ڈائریکٹر شازیہ اعجاز کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے یونین کے عہدیدار وں،ملازمین اور قومی ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، نعت خوان حضرات نے سرور کونین کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کئے،تقریب کے اختتام پرچار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے شہیدا کے ایصال ثواب کے لئے اور ملک پاکستان کی خوشحالی ، سلامتی اور سیف گیمز میں قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے کے لئے دعا کی گئی ۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 21:13:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :