پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا باؤلنگ اٹیک مزید خطرناک

وہاب ریاض ، جنید خان کا ساتھ دینے کیلئے آسٹریلین فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ بھی زلمی میں شامل

جمعرات 21 جنوری 2016 22:17

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا باؤلنگ اٹیک مزید خطرناک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) آسٹریلین فاسٹ باوٴلر شان ٹیٹ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ بنا گئے ہیں جس سے وہاب ریاض اور جنید خان کی حامل پشاور کی ٹیم کا باوٴلنگ اٹیک خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے۔پی ایس ایل نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر آسٹریلین فاسٹ باوٴلر کی لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ کا پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے تیز ترین فاسٹ باوٴلرز میں سے ایک شان ٹیٹ کی تقریباً پانچ سال بعد آسٹریلین ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جہاں انہوں نے آخری مرتبہ 2011 میں ہندوستان ہی کے خلاف آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے کیریئر کے اس موقع پر ٹیم میں دوبارہ طلب کیے جانے پر خود کو بہت خوش قسمت تصور کر رہا ہوں۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی زیر قیادت پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اپنی مہم کا آغاز پانچ فروری سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے کرے گی اور ممکنہ طور پر آسٹریلین باوٴلر اس میچ کا حصہ ہوں گے۔۔ ۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 22:17:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :