تیسرا ٹی ٹونٹی :باؤلرز کے بعد بلے بازوں کا بھی ناقص کھیل،سیریز نیوزی لینڈ کے نام
جمعہ 22 جنوری 2016 14:04
ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 95رنز سے شکست دے کر تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی ہے ۔ ویسٹپاک سٹیڈیم ، ویلنگٹن میں جاری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ کیوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو ایک بار پھرمحض 6اوورز میں 57رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ،اس موقع پر مارٹن گپٹل 42رنز کی اننگز کھیل کر شاہد آفرید ی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔
کیوی کپتان کین ولیمسن بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹکے اور33رنز کی اننگز کھیل کر وہاب ریاض کا شکار بن گئے ۔ کولن منرو 4رنز بنا کر محمد رضوان کی پھرتیلی فیلڈنگ کے باعث رن آؤٹ ہوئے، روس ٹیلر 6رنز بنا کر زخمی ہونے کے باعث ریٹائر ہرٹ ہوکر میدان سے واپس چلے گئے جس کے بعد گرانٹ ایلیٹ اور کورے اینڈرسن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 80رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران اینڈرسن نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئرکی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کی ۔(جاری ہے)
تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے مکمل سکور کارڈ کے لیے یہاں پر کلک کریں
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا