آسٹریلین اوپن،جوکووچ نے مسلسل دسویں بار مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:46

آسٹریلین اوپن،جوکووچ نے مسلسل دسویں بار مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)عالمی نمبر ایک اور دفاعی چمپئن نوویک جوکووچ نے مسلسل دسویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا میلبورن پارک، آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین پلیئر اینڈرس سیپی کو سخت مقابلے کے بعد 6-1، 7-5 اور 7-6، (8-6) سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اس کے ساتھ ہی جوکووچ نے مسلسل دسویں بار پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جوکووچ کو 2008ء کے بعد فرنچ اوپن کے علاوہ تمام گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹس کے پری کوارٹر فائنلز کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2016 - 12:46:49