طالبعلم کی جانب سے ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بوگس ہے ‘بھارتی اخبار کا دعویٰ

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)ممبئی کے ایک طالبعلم کی طرف سے کرکٹ میچ میں ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بوگس نکلا۔اس کی 1009رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ میں کئی فراڈ سامنے آئے ‘اس ریکارڈ ساز اننگز کو دنیا بھر کے میڈیا نے نمایاں جگہ دی تاہم بھارتی اخبار اس ریکاڈ ساز اننگز کی اصلیت سامنے لے آیا۔ریکارڈ ساز اننگز کے دوران اسے 25 چانس ملے ‘10 برس کے پیسرز سے بولنگ کرائی گئی ‘ باؤنڈریز صرف 30 گز کی تھیں۔

اننگز کے دوران اس کے22 کیچ اور 3اسٹمپنگز چھوڑے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کوئی مقابلہ سرے سے تھا ہی نہیں ۔ جن دو باؤلروں نے اسے باؤلنگ کرائی وہ ایوش ڈوبے اور سراتھ سولنکھ تھیجن کی عمریں بارہ سال سے کم ہیں،دونوں پانچویں کلاس کے طالب علم تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سے پہلے کسی بھی میچ میں نو سے زیادہ اوورز نہیں کرائے تھیاور سولہ گز سے بڑی پچ پر نہیں کھیلے تھے اور نہ انہوں نے فل سائز کی گیند تھامی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں باؤلر آریا گروکل کی فرسٹ ٹیم میں شامل بھی نہیں تھے، اسکے باوجود ان سے 20 ، 20 سے زائد اوورز کرائے گے۔رواں ماہ کے اوائل میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک ا سکول کے طالبعلم نے کرکٹ میچ میں ایک ہزار رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔کے سی گاندھی اسکول سے تعلق رکھنے والے پرنوو دھنیواد نے یہ ریکارڈ ایچ ٹی بھنڈاری کپ انٹر سکول ٹورنامنٹ کے دوران آریا گوروکل ا سکول کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔کہا گیا کہ انہوں نے اپنی دو روزہ اننگز کے دوران آرتھر کولنز کا 1899 میں بنایا گیا 628 رنز کا ریکارڈ توڑا تھا۔پرنب نے یہ اسکور صرف 323 گیندوں پر بنایا اور اس کی اننگز 59 چھکوں اور 127 چوکوں سے محیط تھی ۔

وقت اشاعت : 23/01/2016 - 12:50:50