ڈبلیو ڈبلیو ای نے 17 برس پہلے ہونے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بھارت سے معذرت کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 22:21

ڈبلیو ڈبلیو ای نے 17 برس پہلے ہونے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بھارت سے معذرت کر لی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) ڈبلیو ڈبلیو ای نے 17 برس پہلے ہونے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بھارت سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی اور معروف ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای کو 17 برس قبل ہونے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بھارت سے معافی مانگنی پڑ گئی ہے۔ 17 برس قبل معروف ریسلر کرٹ اینگل نے بھارتی ریسلر ٹائیگر علی سنگھ کے امریکا مخالف جملے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ترنگے سے ناک پونجھا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت تو اس واقعے پر زیادہ شور نہیں مچایا گیا تھا تاہم اب 17 برس بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کو بھارت میں ہونے والے ریسلنگ ایونٹ کے موقع پر اس واقعے کی معافی مانگنی پڑ گئی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرنیشنل کے صدر جیراٹ میایر نے رسمی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ 17 سال پرانا ہے اور ہم نے دانستہ طور پر ایسا نہیں کیا تھا۔ہم اس ملک کا بہت احترام کرتے ہیں اور ہم اس واقعے پر معذرت کرتے ہیں۔ انڈیا ایک قابل احترام ملک ہے اور ہم اس سے معذرت کرتے ہوئے اس بات پر خوش ہیں کہ وہ ایک بار پھر ہمارے لائیو ایونٹس کی میزبانی کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2016 - 22:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :