1985میں مارٹن کرو نے لگاتار 3چوکے لگائے مگر عمران نے مجھے کچھ نہیں کہا جس پر حیرت ہوئی ، وسیم اکرم

اتوار 24 جنوری 2016 17:16

1985میں مارٹن کرو نے لگاتار 3چوکے لگائے مگر عمران نے مجھے کچھ نہیں کہا جس پر حیرت ہوئی ، وسیم اکرم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ سٹار اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 1985 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران مارٹن کرو کی جانب سے مجھے لگا تار تین چوکے پڑے تو میں عمران خان کی ڈانٹ کھانے کو تیار تھا مگر مجھے اس وقت بہت حیرت ہوئی جب عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ لیگ پر مارٹن کرو کی کمزوری پکڑ چکے ہیں لہذا دوچار گیندوں پر یہ آؤٹ ہو جائے گا میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں کوشش کے باوجود لیگ پر گیند جانے سے روک نہیں پایا تھا مگر عمران خان نے سمجھا کہ شاہد میں نے کوئی کمزوری پکڑ لی ہے حالانکہ ایسا نہیں تھا بس اللہ کی رحمت ہو گئی اور مارٹن کرو آؤٹ ہو گیا ۔

وقت اشاعت : 24/01/2016 - 17:16:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :