انور علی کے باؤنسر نے مچل میکلینگھن کے چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2016 12:16

انور علی کے باؤنسر نے مچل میکلینگھن کے چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر انور علی یوں تو اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے لیے نہیں جانے جاتے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ان کے ایک باؤنسر نے کیوی کھلاڑی مچل میکلینگھن کے چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا ۔

(جاری ہے)

28سالہ آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے آخری کی 5ویں گیند باؤنسر کروائی جسے میکلینگھن نے پل شاٹ کے ذریعے باؤنڈری پار پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ گیند مس کرگئے اور بال ان کے ہیلمٹ کے اوپری حصے اور گرل کے درمیان سے نکل کر ان کی آنکھ کے بالکل قریب جالگی جس کے باعث وہ نیچے گر پڑے ،کیوی میڈیکل ڈاکٹرز نے انہیں گراؤنڈ پر ابتدائی طلبی امداد دی جس کے بعد وہ اپنے قدموں پر چل کر میدان سے باہر گئے تاہم کیمرے میں ان کی آنکھ کے اوپر لگا کٹ واضح طور پر نظر آرہا تھا ۔

انور علی کے باؤنسر نے مچل میکلینگھن کے چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا
وقت اشاعت : 25/01/2016 - 12:16:35