پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ

منگل 26 جنوری 2016 13:50

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ‘ پاکستان ٹیم آٹھ ماہ بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا سلسلہ شروع کیا جس کیلئے بلوچستان اور سندھ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 29جنوری کو ہاکی کلب آف پاکستان میں ہوں گے، پاکستان ہاکی ٹیم 7اپریل سے ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ کپ میں شرکت کریگی ‘یہ ایونٹ پاکستان ٹیم کا دس ماہ بعد کوئی انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 13:50:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :