ہیڈلی کا ریکارڈ پاش پاش،اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں باوٴلر بن گئے،ہیڈلی نے 431 وکٹیں لے رکھی تھیں،مرلی دھرن 800 وکٹو ں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان

منگل 26 جنوری 2016 14:29

سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سٹار انگلش فاسٹ باوٴلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں باوٴلر بن گئے، اینڈرسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کر کے نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، ہیڈلی نے 431 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، کورٹنی واش 519 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور کیپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ اینڈرسن جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3 وکٹوں کی ضرورت، انہوں نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کر کے ہیڈلی کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب انہیں کیپل دیو کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹیں درکار ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 14:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :