آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ پولیس نے خوشحال کلب کوئٹہ کو شکست دیدی

منگل 26 جنوری 2016 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک لیگ میچ میں خیبر پختونخواہ پولیس نے اپنی عمدہ کھیل کی بدولت خوشحال کلب کوئٹہ کو 3-1سے شکست دیدی اور 3قیمتی پوائنٹ حاصل کرلئے کھیل کے دوران 18ویں منٹ میں خوشحال کلب کوئٹہ کی جانب سے خلیل احمد نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلا دی تھی کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک خوشحال کلب کوئٹہ کو برتری حاصل تھی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف کے 58ویں منٹ میں خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے ارشد جونیئر نے نہایت عمدہ گول اسکور کیا اس کے بعد کے پی کے پولیس کی ٹیم نے مخالف ٹیم پر بھر پور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت 67ویں منٹ پر پنالٹی ککس ملنے پر کے پی کے پولیس کے بشیر حسن جبکہ 86ویں منٹ پرکبیر نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی یونین کمیٹی نمبر4ملیر کے حق پرست چیئر مین محمد عاصم صدیقی اور وائس چیئر مین عبدالخالق سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر نو منتخب کونسلر سید جوہر علی رضوی ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے چیئر مین فتح محمد بلوچ ،ایم خالد نیشنل بنک ،احمد علی واسطی ،امیر محمد خان ،عابد و دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق گروپ اے میں کے پی ٹی ،پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل ملز اور مدہو محمڈن کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہوچکی ہیں ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش انے اپنے معاؤنین ساتھیوں نصیر عمر بلوچ اور جہانگیر خان کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ فورتھ ریفری شوکت علی خان اور میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 15:10:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :