ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ،ہانگ کانگ نے سکاٹ لینڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا،راتھ 97 اور نزاکت 94 رنز بنا کر نمایاں

بدھ 27 جنوری 2016 13:03

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نے ہانگ کانگ نے سکاٹ لینڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا۔ سکاٹش ٹیم 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی، راتھ نے 97 اور نزاکت نے 94 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے چیمپئن شپ کے 17 ویں میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 259 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، راتھ 97 اور نزاکت 94 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ایونز نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 150 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کالم میک لیوڈ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وقت اشاعت : 27/01/2016 - 13:03:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :