- Home
- Sports
- News
- انڈر 19ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا ..
انڈر 19ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا
240کے جواب میں چوکرز 197رنز پر ہی ڈھیر،اوپنر لائم سمتھ کے عمدہ 100 رنز بھی کام نہ آئے، بنگلہ دیش کے ناظم الحسین نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی
بدھ 27 جنوری 2016 22:43
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) انڈر 19 ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
ناظم الحسین نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں سیف حسن نے 6، پینک گھوش 43، جوئرض شیخ نے 46، مہدی حسن نے 23، ذاکر حسن نے 19، سعید سرکار نے 4، محمد سیف الدین نے 17 اور سنجیت ساہا نے 2 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیپاملا، وائٹ ہیڈ اور ڈی زورزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر