آسٹریلیا اوپن ٹینس ، سرینا ولیمز فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 28 جنوری 2016 11:07

آسٹریلیا اوپن ٹینس ، سرینا ولیمز فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) امریکا کی عالمی نمبر 1 ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ پولینڈ کی سٹار ٹینس پلیئر اگنیسکا رڈوانسکا کیساتھ ہوا ، امریکی ٹینس سٹار نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ، انہوں نے میچ میں 4-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی ، اس جیت کے بعد سرینا ولیمز نے ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/01/2016 - 11:07:09