پی ایچ ایف کپ 2016 ء کی تیاری کیلئے سیف ٹیکس ، ایس این جی پی ایل کادوستانہ میچ دو دو گولز سے برابر

جمعرات 28 جنوری 2016 14:56

پی ایچ ایف کپ 2016 ء کی تیاری کیلئے سیف ٹیکس ، ایس این جی پی ایل کادوستانہ میچ دو دو گولز سے برابر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 2016 ء کی تیاری کے لیے سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے مابین کھیلا گیادوستانہ میچ دو دو گول سے برابر رہا۔گزشتہ روز فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم اور ایس این جی پی ایل کے مابین دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا۔

کھیل کا آغاز انہتائی جارحانہ انداز میں ہوا۔ دوستانہ میچ ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں کے کھلاڈیوں کا کھیل پرفیشنل سکلز کے اعلیٰ معیار کو چھو رہا تھا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں طرف سے عمدہ موومنٹ دیکھنے کو ملیں ۔کھیل کے 18 ویں منٹ میں سیف ٹیکس کے سٹرائیکر عثمان غنی نے رائٹ ونگ سے ساتھی کھلاڈی کو کراس دیاجو کہ ایس این جی پی ایل کے دفاعی کھلاڑی کے سینے پر لگنے کے بعد گول پوسٹ میں چلی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایس این جی پی ایل نے اپنی مڈ فیلڈ پر توجہ دیتے ہوئے سیف ٹیکس کے گول پوسٹ کی طرف حملے کرنے شروع کیے۔ جس کی وجہ سے کھیل کے 23 ویں منٹ میں ایس این جی پی ایل کے مڈ فیلڈر نے رائٹ ونگ کی طرف اپنے سٹرائیکر کو بال دیا جس کو لے کر وہ گول پوسٹ کی طرف بڑھے لیکن سیف ٹیکس کے دفاعی کھلاڑی نے بال کو سائٹ لائن کے باہر پھینک دیا ۔ جس پر ایس این جی پی ایل کے سٹرائیکر سدا بہار نے بال کو تھرو کیا جس کو عثمان غنی نے ہیڈ کے زریعے کلیر کرنے کی کوشش کی لیکن ایس این جی پی ایل کے سٹرائیکر عمر فاروق نے بال کو جال کی راہ دکھا دی۔

اس طرف پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر رہا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڈیوں خصوصا دفاعی کھیلاڈیوں نے مخالف ٹیم کے سٹرائیکرز کو اپنے گول پوسٹ کی طرف پیش قدمی سے روکے رکھا۔کھیل کے70 ویں منٹ ایس این جی پی ایل کے مڈ فیلڈر نے رائٹ ونگ کی طرف اپنے سٹرائیکر کو بال دیا جس کو لے کر وہ گول پوسٹ کی طرف بڑھے لیکن سیف ٹیکس کے دفاعی کھلاڑی نے بال کو سائٹ لائن کے باہر پھینک دیا ۔

جس پرسدا بہار نے بال کو تھرو کیا جس کوشہزادنے ہیڈ کے زریعے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ لیکن سیف ٹیکس نیایس این جی پی ایل کی برتری کو کھیل کے 84 ویں منٹ میں ختم کر دیا۔ لیفٹ ونگ سے سیف ٹیکس کے دانیال عرف کمانڈو نے ٹاپ آف ڈی سے سٹرائیکر مزمل کو پاس دیا جو کہ سٹرائیکر وجاہت کی طرف ری بانڈ ہو گیا جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔

اور اس طرح یہ میچ کھیل کے اختتام پر دو دو گول سے برابری پر ختم ہو گیا۔ اس موقع پر فیم سپورٹس فٹ بال کلب اور اکیڈمی کے صدر ضیا ڈوگر نے کہا کہ پی ایف ایف کپ کی شکل میں پاکستانی فٹ بال پر باران رحمت برسنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فٹ بال میں پچھلے ایک سال سے طاری جمود کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

وقت اشاعت : 28/01/2016 - 14:56:46