تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ

جمعہ 29 جنوری 2016 14:36

بئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سٹیون سمتھ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور سرفہرست ہیں، ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے جبکہ ہاشم آملہ چار درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، وارنر پانچویں، یونس چھٹے اور مصباح الحق نویں نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز تین درجے تنزلی کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر چلے گئے، میتھیوز تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔

باوٴلرز میں سٹورٹ براڈ پہلے اور ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں، یاسرشاہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راوٴنڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، آملہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں سکور کیں اور 4 درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، وارنر پانچویں، یونس چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں، میتھیوز ایک درجہ گر کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے، مصباح کا نواں اور راہانے کا دسواں نمبر ہے، جونی بیئرسٹو کی چار درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 34 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بین سٹوکس ترقی پا کر 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

باوٴلرز میں براڈ سرفہرست، ایشون دوسرے نمبر برقرار، یاسرشاہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، سٹین تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، اینڈرسن پانچویں، جدیجا چھٹے، بولٹ ساتویں، ہیزلووڈ آٹھویں اور ساوٴتھی نویں نمبر پر ہیں، مورنے مورکل ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 13 وکٹیں لینے والے ربادا لمبی چھلانگ لگا کر 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راوٴنڈرز میں بین سٹوکس ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

وقت اشاعت : 29/01/2016 - 14:36:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :