شین واٹسن کو بھارت کیخلاف تیسرے ٹی‌ ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 22:30

شین واٹسن کو بھارت کیخلاف تیسرے ٹی‌ ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا گیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) شین واٹسن کو بھارت کیخلاف تیسرے ٹی‌ ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمتھ زخمی ہو جانے کے باعث بھارت کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گے۔ اس تمام صورتحال میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے شین واٹسن کو آسٹریلوی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2016 - 22:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :