تیسرا ون ڈے ، سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیم پر جرمانہ عائد

اتوار 31 جنوری 2016 21:15

تیسرا ون ڈے ، سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیم پر جرمانہ عائد

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے جس پر میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

سلو اوور ریٹ پر کپتان اظہر علی پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا ۔ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز بھی اپنے نام کرلی تھی ۔

وقت اشاعت : 31/01/2016 - 21:15:04