معروف فٹبالر میسی کے پانچ سالہ افغان مداح نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 14:34
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): معروف فٹ بالر میسی کے پانچ سالہ افغان مداح نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ مرتضیٰ کے والد میسی کی جرسی کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے جس کے لیے مرتضٰی کے بڑے بھائی نے پلاسٹک سے ایک جرسی بنائی جس پر میسی لکھا اور مرتضٰی کی تصویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔
مرتضٰی کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میں میسی کا بہت بڑا مداح ہو ں ، ہمارے گھر کے پاس کوئی فٹبال گراﺅنڈ نہیں ہے اور جو فٹبال میرے پاس ہے اس کی بھی ہوا نکلی ہوئی ہے ۔ مرتضٰی نے کہا کہ میسی بہت اچھا فٹبال کھیلتا ہے اور میں بھی بڑا ہو کر میسی جیسا بننا چاہتا ہوں۔مرتضیٰ اپنے اہل خانہ کے ساتھ طالبان کے زیر کنٹرول علاقہ میں رہتا ہے ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند