پیپ گارڈیولا برطانوی فٹبال کلب مانچیسٹر سٹی کے نئے منیجر مقرر

منگل 2 فروری 2016 11:29

پیپ گارڈیولا برطانوی فٹبال کلب مانچیسٹر سٹی کے نئے منیجر مقرر

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2 فروری- 2016ء) پیپ گارڈیولا کو آئندہ سیزن کے لیے مانچیسٹر سٹی کا مینیجر بنا دیا گیا ہے ، مانچسٹر سٹی نے ان کے ساتھ تین سال کے لیے معاہدہ کیا ہے ، 45 سالہ گارڈیولا اس وقت بائرن میونخ کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں اور وہ مینئول پیلیگرینی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے جو 30 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ پریمئیر لیگ کے کلب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گارڈیولا کے ساتھ 2012ء میں بھی بات چیت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جو اب نیتجہ خیز ثابت ہوئی ہے ۔ پیلیگرینی نے 2013ء میں ٹیم کی باگ دوڑ سنبھالی تھی اور کلب کو پریمیئر لیگ اور لیگ کپ تک لے کر گئے تھے ، انھوں نے منیجر کی حیثیت سے پریمیئر لیگ کے 99 میں سے 64 میچز جیت رکھے ہیں تاہم ان کی قیادت میں مانچسٹر سٹی نے رواں سیزن میں صرف 4 ٹرافیاں جیتی ہیں ۔ مانچسٹر سٹی پہلے ہی لیگ کپ کے فائنلز میں پہنچ چکی ہے ، یہ چیمپیئنز لیگ کے ناک آؤٹ سٹیج تک پہنچ چکے ہیں اور ایف اے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں وہ چیلسی کا مقابلہ کریں گے ۔

وقت اشاعت : 02/02/2016 - 11:29:45