اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق زخمی ہونے کے باعث کل ہونے والے میچ سے باہر

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 00:34

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق زخمی ہونے کے باعث کل ہونے والے میچ سے باہر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری۔2016ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق زخمی ہونے کے باعث کل ہونے والے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل سے دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل اسلام آباد کی ٹیم بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق زخمی ہوجانے کے باعث کل کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دوسرے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ مصباح الحق کی جگہ کل کے میچ میں شین واٹس کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 04/02/2016 - 00:34:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :