اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی
جمعہ 5 فروری 2016 12:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان اور یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب ، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیڈ کلب، کپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب اور گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، رائل پلیئرز کلب، جناح کلب ، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان