پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دے دیا
محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 22:38
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز کا ہدف دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہےتو اننگز کے آغاز میں ہی محمد حفیظ 9 گیندوں پر 11 رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ میلان تھے جنہوں نے 14 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز سکور کیے ۔
پشاور زلمی کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں 43 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جو 8رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے ۔ شاہد یوسف اور شاہد آفریدی 16،16 رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ تمیم اقبال 51 رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے ، ڈیرن سیمی دس رنز کرکے باہر لوٹے اور وہاب ریاض 9 اور جنید خان ایک رن پر ناٹ آوٹ رہے اور یوں پشاور نے بیس اوورز میں 7 وکٹوں پر 145 رنز سکور کرکے اسلام آباد کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ، اسلام آباد کی جانب سے رسل نے تین جب کہ رومان ، اجمل اور واٹسن نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان