ماسٹر چیمپینز لیگ جمنائی عریبینز نے سیگیٹریئس کو 12 رنز سے ہرادیا

ہفتہ 6 فروری 2016 12:29

ماسٹر چیمپینز لیگ جمنائی عریبینز نے سیگیٹریئس کو 12 رنز سے ہرادیا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء)ماسٹر چیمپینز لیگ میں وریندر سواگ کی شاندار سنچری کی بدولت جمنائی عریبینز نے سیگیٹریئس کو 12 رنز سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

شارجہ میں عریبینز نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا ‘سہواگ اور روڈلف نے86 رنز کی بنیاد رکھی،پھر سنگا کارا نے سہواگ کے ساتھ مل کر خوب لاٹھی چارج کیا ‘سہواگ نے 63 گیندوں پر 134 رنز بنائے ‘سنگاکارا 51 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے تاہم اننگز کا آخری اوور تباہ کن رہا،کرشمر سنتوکی چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

عریبینزنے 7وکٹ پر 224 رنز بنائے،جواب میں سیگیٹریئس اسٹرائیکر کی پہلی وکٹ صفر پر گرگئی ‘ عمران فرحت اور یاسر حمید نے عمدہ بیٹنگ کر کے امیدیں زندہ رکھیں لیکن ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 212 رنز ہی بنا پائی۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 12:29:43