کرس گیل ابھی تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے پرفارم نہیں کر پا رہے: لاہور قلندرز کے مالک کی وضاحت

muhammad ali محمد علی اتوار 7 فروری 2016 00:23

کرس گیل ابھی تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے پرفارم نہیں کر پا رہے: لاہور قلندرز کے مالک کی وضاحت

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے مالک کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ کرس گیل ابھی تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے پرفارم نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ٹورنامنٹ کی دوسری مہنگی ترین ٹیم لاہور قلندرز اب تک کھیلے گئے کسی میچ میں فتح حاصل نہیں کر پائی ہے۔ ٹیم کے اہم ترین بلے باز کرس گیل اب تک کھیلے گئے میچوں میں بری طرح فلاپ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور قلندرز کے مالک کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ کرس گیل تاحال سفری تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے ابھی تک فارم میں نہیں آ سکے۔ امید ہے کہ تھکاوٹ اترتے ہی وہ فارم میں واپس آ جائیں گے۔

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 00:23:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :