ماسٹر چیمپئنز لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل، پہلا سیمی فائنل جمنی عرابینز ، سیجیٹیریس سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائیگا

پیر 8 فروری 2016 11:40

ماسٹر چیمپئنز لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل، پہلا سیمی فائنل جمنی عرابینز ، سیجیٹیریس سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائیگا

دبئی ۔ 08 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) ماسٹر چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) سیمی فائنل مرحلے میں داخل، جمنی عرابینز اور سیجیٹیریس سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ 11 فروری کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے سابق مایہ ناز کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل 11 فروری کو اور دوسرا سیمی فائنل میچ 12 فروری کو کھیلاجائیگا، دونوں سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلے جائینگے جبکہ ماسٹر چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 13 فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔ لیگ کے تینوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 11:40:49