2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ فکس تھا ‘ سنیل دیو

پیر 8 فروری 2016 12:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر سنیل دیو نے کہا ہے کہ 2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ فکس تھا ۔ایک انٹرویو میں سنیل دیو نے انکشاف کیا کہ 2014 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ فکس تھا۔ یاد رہے کہ سنیل دیو نے جس میچ کا ذکر کیا ہے وہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ تھا، سنیل دیو اس وقت بھارتی ٹیم کے منیجر اور مہندرا سنگھ دھونی کپتان تھے۔

(جاری ہے)

سنیل دیو کا کہنا تھا کہ موسم کی صورت صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹیم میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ پہلے بولنگ کریں گے لیکن مجھے اس وقت بہت حیرت ہوئی جب دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے مجھے ہی نہیں سابق برطانوی کرکٹر جیفری بائیکاٹ کو بھی شک میں مبتلا کردیا تھا۔ دھونی کے اس فیصلے سے مجھے یقین ہوگیا کہ دھونی میچ فکس کرنے میں 100 فیصد ملوث تھے۔اس میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 152اور دوسری اننگز میں 161رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے یہ میچ ایک اننگ اور 54رنز سے جیت لیا تھا۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 12:33:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :