سہ فریقی سیریز ، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم میچ (کل) ہوگا جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:00

کوالالمپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین2 ستمبر2006 ) ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلی جا رہی سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں ( کل) جمعہ کو عالمی چیمپئن آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان میچ کھیلا جائیگا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی ۔ ویسٹ انڈین ٹیم پہلے ہی دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے اس نے ایک میچ میں آسٹریلیا اور ایک میچ میں بھارت کو شکست دی جبکہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے میچ میں ا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

جبکہ آسٹریلیا اور بھارت نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل ہے اور ان کا ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔ ماہرین توقع کررہے ہیں عالمی چیمپئن آسٹریلیا بھارت کو زیر کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لے گا تاہم ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیم اور فیورٹ ویسٹ انڈیز کو 16رنز سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ اگر بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہ ہوسکا تو آسٹریلیا ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے کیونکہ تین تین میچ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا کے 7اور بھارت کے 6پوائنٹ ہیں ۔
وقت اشاعت : 21/09/2006 - 13:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :