معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈینیل برائن نے ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 01:12

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈینیل برائن نے ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کر دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء)معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈینیل برائن نے ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ڈینیل برائن کی جانب سے اچانک بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینیل برائن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے علاوہ ہر قسم کی ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈینیل برائن کا کہنا ہے کہ وہ جلد وجوہات کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈینیل برائن متعدد مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ ریسلنگ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/02/2016 - 01:12:07