جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیم کے کرکٹرز کے درمیان جھگڑا، معاملہ پولیس تک جا پہنچا

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 21:55

جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیم کے کرکٹرز کے درمیان جھگڑا، معاملہ پولیس تک جا پہنچا

کیپ ٹاون (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیم کے کرکٹرز کے درمیان جھگڑے کا معاملہ پولیس تک جا پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ڈولفنز کے 2 کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے معاملہ پولیس تک جا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

جھگڑا ٹیم کے اہم کھلاڑی میولی اور کپتان روبرٹ فرائی لنک کے درمیان گزشتہ ماہ 23 تاریخ کو ہونے والے میچ کے بعد ہوا تھا۔

جھگڑے کے دوران روبرٹ فرائی لنک نے میولی کو مکا رسید کر دیا تھا۔ اس معاملے کے بعد ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے روبرٹ فرائی لنک کو معطل کردیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ان کی معطلی کی سزا کو ختم کر دیا گیا جس پر میولی بھڑک اٹھے۔ اس تمام صورتحال کے بعد میولی اس معاملے کو پولیس تک لے گئے ہیں اور انہوں نے روبرٹ فرائی لنک کیخلاف کیس درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 21:55:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :