جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ولئیرز نے کیریبین پریمئیر لیگ سے معاہدہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 فروری 2016 01:38

جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ولئیرز نے کیریبین پریمئیر لیگ سے معاہدہ کر لیا

کیپ ٹاون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری۔2016ء)جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ولئیرز نے کیریبین پریمئیر لیگ سے معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ولئیرز نے کیریبین ٹی 20 پریمئیر لیگ سے معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اے بی ڈی ولئیرز نے کیریبئین لیگ میں باربیڈوس کی ٹیم سے معاہدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اے بی ڈی ولئیرز نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ اور پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

وقت اشاعت : 12/02/2016 - 01:38:20