چین ‘ کرکٹ کے فروغ کیلئے 4لاکھ ڈالر کی ادائیگی

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:38

سنگاپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین2 ستمبر2006 ) چین کی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ملک میں کرکٹ کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے 4لاکھ ڈالر دیئے گئے ہیں یہ بات گزشتہ روز ایشن کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو سید اشرف الحق نے بتائی اس رقم میں سے دو لاکھ ڈالر ایشن کرکٹ کونسل کی طرف سے ملے ہیں جبکہ اس کے مساوی دو لاکھ ڈالر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے فراہم کیے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم اسپیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہر اس شخص کے لیے ایک موقع ہے جو چین میں کرکٹ سے وابستہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ چین میں کافی اچھی شروعات ہوئی ہے یہ ایک دس سالہ پراجیکٹ ہے اور کسی کو بھی اس گمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ راتوں رات نتائج ظاہر ہوجائیں گے ۔
وقت اشاعت : 21/09/2006 - 14:38:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :