بھارتی سرزمین پر پاکستان کاجھنڈا لہرانیوالی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن پہنچ گئی

ہفتہ 13 فروری 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) بھارتی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا گاڑنے والی ویٹ لفٹنگ ٹیم ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

خوشیاں بانٹنے اور محسوس کرنے سے ہی دوبالا ہوتی ہیں ،پاکستان کے پرچم کو بلند کرنے کی خوشی میں سرشار بھارت میں شریک ساوتھ ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ ٹیم جب سینوں پر میڈلز سجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ٹیم کے مداحوں اوراہل خانہ نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔

پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے مجموعی طور پرساوٴتھ ایشن کھیلوں میں 7 تمغے حاصل کئے جن میں سونے ،چاندی اور کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ نوح بٹ نے سپر ہیوی ویٹ 90 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغا حاصل کیا ، اس سے قبل بھی نوح بٹ 4 یوتھ سونے کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/02/2016 - 14:23:06