پی ایس ایل16واں میچ‘ اسلام آباد نے کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جانے کی راہ ہموار کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 20:01

پی ایس ایل16واں میچ‘ اسلام آباد نے کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جانے کی راہ ہموار کر لی

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129رنز کا ہدف18.5اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مصباح الحق 38، خالد لطیف 33 اور آصف علی 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے 2 ، محمد عامر ، اسامہ میر اور روی بھوپارا نے 1،1 وکٹ حاصل کی،اسلام آباد کے عمران خالد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 16 واں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی جانب سے روی بھوپارا 45 ،مشفیق رحیم 33 اور شاہزیب حسن 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 2 ، محمد سمیع ، آندرے رسل اور اظہر محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129رنز کا ہدف18.5اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مصباح الحق 38، خالد لطیف 33 اور اسلام علی 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے دو ، محمد عامر ، اسامہ میر اور روی بھوپارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 14/02/2016 - 20:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :