ویلنگٹن ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دیدی

پیر 15 فروری 2016 12:44

ویلنگٹن ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دیدی

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کینگرو ز ٹیم نے کیوی ٹیم کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دیدی ،جس کے بعدکینگروز کی سیریز میں 0-1کی برتری ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں پیر کو چوتھے روز کیوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کر آغاز 178 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر شروع کیا، تو ان کی پوری ٹیم 3.104اوورز کھیل کر 327 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ٹیم کی جانب سے ہینری نکولز 59، ٹم ساؤٹھی 48 اور مارک کریگ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جبکہ آسٹریلوی بولرز کی جانب سے نیتھن لیون 4 اور مچل مارش نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا دوسراٹیسٹ میچ کراسٹ چرچ میں 20 فروری سے کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/02/2016 - 12:44:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :