کین ولیمسن سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2016 14:13

کین ولیمسن سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری2016ء ) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بہترین کاکردگی دکھانے پر سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ رچرڈہیڈلی میڈل بھی لے اڑے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں 25سالہ کین ولیمسن کو 2015ء میں 5ٹیسٹ سنچریوں اور نیوزی لینڈ کی جانب سے ریکارڈ 1172رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر 1کھلاڑی بننے پر ایوارڈ کا حقدا ر قرار دیا گیا،انہوں نے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر کا ایوارڈ ریڈ پاتھ کپ بھی اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

ولیمسن نے 2015ء میں 8ٹیسٹ میچز میں 90.15کی اوسط سے 1172رنز سکور کیے تھے جس میں 5سنچریاں اور 4نصف سنچریاں شامل تھیں۔کیوی کپتان نے 2015ء میں 39میچز کھیل کر 65.65کی اوسط سے 2692رنز بنائے جس میں 8سنچریاں اور 14نصف سنچریاں شامل تھیں ،انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ اور زمبابو ے کیخلاف مسلسل 7نصف سنچریاں بھی سکور کیں تھیں۔ کیوی اوپنر مارٹن گپٹل کو و ن ڈے اور ٹی ٹونٹی میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، گپٹل نے 2015ء میں 32میچز کھیل کر 55.14کی اوسط سے 1489رنز سکور کیے تھے جن میں 4سنچریاں اور 8نصف سنچریاں شامل تھیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 14:13:05