ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی : متحدہ عرب امارات کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 فروری 2016 18:02

ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی : متحدہ عرب امارات کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری2016ء ) ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اماراتی کپتان امجد جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف باؤلنگ پرفارمنس سے انکی ٹیم کا مورال بڑھ گیا ہے اور وہ آج بنگلہ دیش کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کربھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا سکور کرکے اس کا دفاع کرسکیں ۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 18:02:14