پاکستان کرکٹ ٹیم کی بس ڈھاکہ میں سٹیڈیم سے ہوٹل واپس آتے ہوئے راستے میں خراب

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 21:47

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بس ڈھاکہ میں سٹیڈیم سے ہوٹل واپس آتے ہوئے راستے میں خراب

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری2016ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی بس ڈھاکہ میں اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس آتے ہوئے راستے میں خراب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کی تیاری کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آج ڈھاکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ پریکٹس کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس جاتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ہوٹل واپس جاتے ہوئے راستے میں قومی ٹیم کی بس خرابی کا شکار ہو گئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو 20 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ تاہم نئی بس کے آنے پر قومی ٹیم اس پر سوار ہو کر ہوٹل پہنچی۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 21:47:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :