معروف بھارتی ریسلر گریٹ کھالی ہوس میں آ گئے، خود پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 22:33

معروف بھارتی ریسلر گریٹ کھالی ہوس میں آ گئے، خود پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) معروف بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے خود پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ریسلر دلیپ سنگھ رانا عرف گریٹ کھالی کو ہسپتال میں ہوش آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

دلیپ سنگھ کو گزشتہ روز ایک ریسلنگ میچ کے دوران کینڈین ریسلر ڈی اسٹیل نے اپنے مزید 2 ساتھیوں کیساتھ ملک کر شدید زخمی کر دیا تھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہسپتال میں ہوش آنے کے فوری بعد دلیپ سنگھ نے اعلان کیا ہے وہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود ڈی اسٹیل اور ان کے ساتھیوں سے بدلہ لے کر رہیں گے۔
وقت اشاعت : 26/02/2016 - 22:33:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :