ایشیا کپ ، کل کے میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت کے امکانات زیادہ : ماہر علم نجوم سامعیہ خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 22:33

ایشیا کپ ، کل کے میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت کے امکانات زیادہ : ماہر علم نجوم سامعیہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) معروف ماہر علم نجوم سامعیہ خان کا کہنا ہے کہ کل ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معروف ماہر علم نجوم سامعیہ خان کی جانب سے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کل کے میچ کے کیلئے پاکستان کے ستارے روشن ہیں۔

کل کے میچ میں پاکستان کی فتح کی امید زیادہ ہے جبکہ یہ سال قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کیلئے بہت اچھا ثابت ہو گا۔ سامعیہ خان کا مزید کہنا ہے کہ 2016 پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین سال ہو گا اور بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آنے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سامعیہ خان کی ماضی میں شاہد آفریدی سے متعلق کی گئی متعدد پیشن گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 22:33:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :