آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2حصوں میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا

ہفتہ 27 فروری 2016 12:02

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2حصوں میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2حصوں میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا،ٹاپ 7ٹیمیں ڈویژن ون میں باہمی میچز کھیلیں گی،5کو ڈویڑن ٹو میں شامل کیا جائے گا، کارکردگی کے لحاظ سے سب سے پیچھے رہ جانے والی ٹیم کی تنزلی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ مسابقتی بنانے کیلیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے، اس میں سے ایک اسے 2 حصوں میں تقسیم کرنا بھی ہے،جون میں ایڈنبرا میں ہونیوالے اجلاس میں اراکین کے سامنے یہ تجویز رکھی جائیگی،حق میں فیصلہ ہونے پر اطلاق ورلڈکپ 2019 کے بعد کیا جائیگا، پلان کے مطابق ٹاپ 7 ٹیموں کو ڈویڑن ون میں شامل کرکے باہمی میچز کھیلنے کے مواقع دیے جائینگے۔

دیگر 5کو ڈویڑن ٹو میں جگہ ملے گی،ٹاپ ٹیموں میں سے کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست ٹیم ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز پائے گی، سب سے پیچھے رہنے والی سائیڈکی ڈویڑن ٹو میں تنزلی ہوگی، بہتر پرفارمنس کا انعام ترقی کی صورت میں ملے گا اور نچلی سائیڈز میں سے کسی ایک کو ڈویڑن ون میں ا?نے کا موقع ملے گا، فیصلہ ہونے پر موجودہ صورتحال کے مطابق رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کو ڈویڑن ٹو میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دیگر 2ٹیموں کا فیصلہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے انٹرکانٹی نینٹل کپ 2015-17 میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، ۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 12:02:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :