بھارت سے ہارنا کوئی بڑا دھچکا نہیں، آئندہ میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی میچ کے بعد گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 22:48

بھارت سے ہارنا کوئی بڑا دھچکا نہیں، آئندہ میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے

میر پور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء ) قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے میچ میں بھارت سے ہارنا کوئی بڑا دھچکا نہیں آئندہ میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ، وکٹیں جلد گرنے سے بڑا سکور کرنے میں مشکل ہوتی ہے ۔ وہ ہفتہ کو T-20ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین جلد آؤٹ ہوئے اور جب بیٹسمین جلد آؤٹ ہو جائیں تو سکورنگ بورڈ پر بڑا سکور نہیں جوڑا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف شکست سے کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا آئندہ میچوں میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بڑا سکور نہیں کر سکے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے اچھا کھیل پیش کیا۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 22:48:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :