محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بالر ہیں ،بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پاکستانی باؤلر کو شاندار باؤلنگ پر مبارک باد

ہفتہ 27 فروری 2016 22:48

محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بالر ہیں ،بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پاکستانی باؤلر کو شاندار باؤلنگ پر مبارک باد

میر پور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں محمد عامر کو شاندار باؤلنگ کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں ، محمد عامر ایک ورلڈ کلاس بالر ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں وکٹ بیٹنگ کے لئے موزوں نہیں تھی اس پیج پر بیٹنگ کے دوران مشکل پیش آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارک باد دیتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر دنیا کرکٹر کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 22:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :