بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

ہفتہ 27 فروری 2016 22:49

بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء ) ٹی 20 ایشیاء کپ کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے ، سابق کرکٹرز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تمام بیٹسمینوں نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، اگر ٹیم کا یہی حال رہا تو قومی ٹیم کو ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں مزید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب میرٹ پر کیا جانا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میر پور میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں ٹی 20 ایشیاء کپ میں شکست کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں تمام بیٹسمین بھارت کے خلاف غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے پوری اننگز میں کوئی بھی کھلاڑی ذمہ داری کے ساتھ کھیلتا نظر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم کا یہی حال رہا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف کو بھی سوچنا ہو گا کہ ٹیم کے ساتھ کیا کیا جائے ۔

اس موقع پر سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی بھی کھلاڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جانا چاہیے ہر کھلاڑی کو اس کی ذمہ داری کا بتایا جانا چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں تواقعات کے مطابق نہیں کھیل سکے اور تمام کھلاڑی غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلے ہوئے آؤٹ ہوئے ۔ ……

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 22:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :