پاکستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کی پارٹنر شپ کی وجہ سے کامیابی ممکن ہوئی، بھا رتی کپتان دھونی

ہفتہ 27 فروری 2016 23:50

پاکستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کی پارٹنر شپ کی وجہ سے کامیابی ممکن ہوئی، بھا رتی کپتان دھونی

لاہور/میر پور ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27فروری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کی پارٹنر شپ کی وجہ سے بھارتی ٹیم کی کامیابی ممکن ہوئی ۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی اننگز کی ابتدا ہی سے میچ پر ا ن کی گرفت تھی اور انہیں اچھی طرح علم تھا کہ اگر ایک بھی پارٹنر شپ قائم ہوتی ہے تو بھارت میچ آسانی سے جیت جائے گا ۔

ابتدا ئی کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود میچ ہمارے ہاتھ میں ہی تھا ۔محمد عامر نے کنڈیشنز کا استعمال بہت اچھا کیا اور لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کی جبکہ محمد سمیع کی باؤلنگ بھی اچھی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی اوورز میں کنڈیشنز مشکل تھیں لیکن بعد میں ہمارے بلے بازوں کے لئے کنڈیشنز کا مسئلہ نہ رہا ،کوہلی مسلسل پرفارم کررہاہے اوربھارتی ٹیم ایک یونٹ کی طرح کھیل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دھونی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹی ٹونٹی میچز میں شائقین چوکے چھکے دیکھنے آتے ہیں لیکن شیر بنگلہ سٹیڈیم کی وکٹ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ یہاں پر 125رنز بھی بنانا مشکل ہونگے ۔دھونی نے کہاکہ وہ امپائرنگ کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں اپنے اوپر پابندی نہیں لگوانا چاہتے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 23:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :